کوئی اختلافات نہیں، عامر اور میں الہٰ دین اور جن کی طرح ہیں، ادویت چندن

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر ادویت چندن نے ان افواہوں کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فلم لال سنگھ چڈھا کی بھارت میں ناکامی اور باکس آفس پر اچھے نتائج نہ دینے کے باعث ان کے عامر خان کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ادویت چندن نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپس میں جن اور الہٰ دین ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں نے 2017ء میں ہٹ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ریلیز کی تھی، جس کے بعد اس برس جاری ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے لیے ایک بار پھر اکٹھے ہوئے۔بہت سے لوگوں کو توقع تھی کہ لال سنگھ چڈھا کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد بالی ووڈ کو ایک نئی زندگی دے گی، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور یہ فلم ناکام رہی۔ جس کے بعد سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں فلم کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، لیکن اب ادویت نے اس کی تردید کی ہے۔

Related Articles