سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں اینٹری کیلئے تیار

وہ فلم میں ہیرو کاکردار نہیں کریں گے بلکہ۔۔۔

ممبئی ،دسمبر۔ بالی ووڈکے سپر سٹار سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کی بالی ووڈ میں اینٹری کو لے کر اکثر چرچاہوتی رہتی ہے لیکن پہلی مرتبہ چھوٹے نواب نے اپنے بڑے بیٹے کے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ہی اطلاعات ہیں کہ کرن جوہر ابراہیم کے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے مکمل مدد کرنے والے ہیں۔ اب سیف نے خود اپنے بڑے بیٹے کی نئی اننگز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہا ہے لیکن وہ اداکاری نہیں کر رہا ہے۔سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابراہیم علی خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابراہیم کرن جوہر کے ساتھ اپنے پہلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ابراہیم کرن جوہر کو ان کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی (Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani) میں مدد کر رہے ہیں۔ وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ ، عالیہ بھٹ ، دھرمیندر ، شبانہ اعظمی اور جیہ بچن نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب مختلف ہیں۔ میں ابراہیم سے ان کے کام کے بارے میں بات کرتا رہتا ہوں۔ سارہ سب سے بڑی ہے اور ہماری کافی الگ ایکوئیشن ہے۔ کرینہ کپور (Khan Kapoor Kareena) کی بانڈنگ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بچوں یعنی سارہ علی خان (Khan Ali Sara) اور ابراہیم علی خان سے کافی اچھی ہے۔

 

Related Articles