پاکستان کے سابق تیز گیند بازشعیب اختر کی والدہ کا انتقال

اسلام آباد، دسمبر۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون‘۔ شعیب اختر نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازجنازہ بعد نماز عصر ایچ -8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ شعیب اختر کا عالمی کرکٹ میں تیز ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے پاس 161 کلومیٹر سے زیادہ فی گھنٹہ کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڈ ہے۔

Related Articles