ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا: دھونی

دوبئی،چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ملی دس وکٹ کی جیت کے بعد کہا کہ انہوں نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا۔
دھونی نے کہاکہ ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو درست کیا۔ ہمیں بلے بازی میں جس شروعات کی ضرورت تھی، اسی طرح کی شروعات ہم نے کی۔ یہاں تجربہ کافی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں صرف جارحانہ ہونا کافی نہیں ہے۔ واٹسن نیٹ پر گیند کو کااچھی طرح سے ہٹ کررہے تھے۔ آپ کو صرف پچ پر اسے دہرانا ہوتا ہے۔ آپ ٹیم کے آگے آکر کردار کرتے ہیں۔ وہ گیندبازوں کو اپنے لیپ شاٹ سے گمراہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلیمنگ جس احترام کے حقدار ہیں، وہ احترام انہیں نہیں مل پاتا ہے۔ ایسانہیں ہے کہ ٹیم کے انتخاب پر میرے اور فلیمنگ کے مابین بحث نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بات ہمارے اور ان کے درمیان ہی رہتی ہے۔ گیندبازوں نے منصوبہ کے مطابق اچھی گیند بازی کی۔
خیال رہے کہ پنجاب نے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 178رن کا ہدف رکھا تھا جسے چنئی نے بغیر وکٹ گنوائے 181رن بناکر دس وکٹ سے جیت درج کی تھی۔

Related Articles