صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی وسیع انظری ملک کا سب سے بڑا اثاثہ: مودی

نئی دہلی، وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وسیع النظری اور پالیسی ساز معاملوں میں مہارت ملک کےلئے بہت بڑا اثاثہ ہے۔

مسٹر کووند 25 جولائی 2017 کو ملک کے 14 ویں صدر بنے تھے اور آج وہ 75 برس کے ہوگئے۔

مسٹر مودی نے صدر جمہوریہ کو مبارکبادی پیغام میں کہا،’’صدرجی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی وسیع النظری میں اور پالیسی ساز معاملوں میں مہارت ملک کےلئے بہت بڑی جائیداد ہے۔ وہ کمزوروں کی خدمت میں ہمیشہ رحم دلی سے لگے رہتے ہیں۔ میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

 

Related Articles