عالیہ بھٹ کی مداح سے گفتگو

ایسی بات کہہ دی کہ اّس کی آنکھیں چھلک پڑیں

ممبئی ،نومبر۔ بالی ووڈ سٹارعالیہ بھٹ 7سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں۔میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹارعالیہ بھٹ ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پہنچیں تو مداحوں نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ ایک مداح نے دورسے عالیہ کوآواز دے کربتایا کہ وہ انہیں 2014میں مل چکا ہے۔عالیہ نے مداح کوبتایا کہ انہیں اس کی شکل اورملاقات اب بھی یاد ہے۔اپنی پسندیدہ سٹارکی جانب سے پہچان لینے پرمداح اتنا جذباتی ہوا کہ خوشی سے رونے لگا۔ عالیہ نے مداح کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔عالیہ بھٹ کے مداح کے دوست بھی اپنی پسندیدہ سٹارسے ملنے کی خوشی میں اسے مبارکباد دیتے رہے۔

Related Articles