آسٹریلیا میں جگت تارینی نے شاندار ورنداون قائم کیا:مودی

نئی دہلی، نومبر۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ورنداون کی روحانیت کا حیرت انگیز رس پوری دنیا کو اپنی طرف راغب کررہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کرشن کی بھکت جگت تارینی داسی نے ایک شاندار ورنداون قائم کیا ہے۔مسٹر مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہاکہ ورنداون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بھگوان سے محبت کا براہ راست مظہر ہے۔ ہمار ے سنتوں نے بھی اس کے رس پر جذبات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورنداون کی شان، ہم سب اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کہتے ضرور ہیں لیکن ورنداون کا جو سکھ ہے، یہاں کا جو رس ہے اس کا آخر کوئی نہیں پاسکتا کیونکہ یہ لامحدود ہے۔انہوں نے کہاکہ یہی لامحدود رس ہے جس کی وجہ سے ورنداون پوری دنیا کے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی چھاپ دنیا کے کونے کونے میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے پرتھ شہر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہاں اکثر کرکٹ میچ ہوتے رہتے ہیں اس لئے لوگ پرتھ کو زیادہ جانتے ہیں لیکن وہاں ایک آرٹ گیلری ہے جو آسٹریلیا کی شہری جگت تارینی داسی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جگت تارینی ویسے تو آسٹریلیا میں پیدا ہوئیں وہیں تعلیم حاصل کی اور بڑی ہوئی لیکن 13سال سے بھی زیادہ وقت انہوں نے ورنداون میں آکر گزار۔ان کا کہنا کہ وہ آسٹریلیا تو واپس چلی گئیں لیکن ورنداون کو بھول نہیں سکیں اس لئے انہوں نے ورنداون اور اس کے روحانی جذبہ سے جڑنے کے لے آسٹریلیا میں ہی ورنداون کھڑا کردیا۔

Related Articles