کوزی کوڈ میں طیارہ حادثہ کی  خبر انتہائی افسوسناک: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

مایاوتی کی طرف سے ایئر انڈیا طیارہ  کے پائلٹوں کی بے مثال کارکردگی ، تدبر اور بہادری کو سلام

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کل رات کیرالہ میں طیارہ حادثے کے بعد ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کیرالہ کے کوزی کوڈ میں طیارہ حادثہ کی  انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔انہوں نے طیارہ حادثہ میں زخمی لوگوں کیلئے جلد صحت یابی اور مہلوکین کی روح کی تسکین کی دعا کی۔

وہیں بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے بھی طیارہ حادثے سے غم زدہ ہو کر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایئر انڈیا طیارہ  کے پائلٹوں کی بے مثال کارکردگی ، تدبر اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے  گذشتہ رات اپنی جان پر کھل کر 190 میں سے زیادہ تر مسافروں کی جانیں بچ سکیں۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ایسے بیٹوں کی قربانی کا احترام کرے۔

Advertisement

Related Articles