ملک میں پہلے’ آل انڈیا ڈومیسٹک ورکرز سروے ‘ کا آغاز

نئی دہلی، نومبر۔ محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے پیر کے روز آزادی کے بعد گھریلو ملازمین کے پہلے آل انڈیا سروے کا آغاز کیا۔یہاں سروے کا آن لائن آغاز کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ مودی حکومت کا مقصد ہر شخص تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیمیں اور پالیسیاں عام آدمی کو ذہن میں رکھ کر بنائی جاتی ہیں۔اس موقع پر ریاستی وزیر رامیشور تیلی، سکریٹری سنیل برتھوال اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔یہ سروے پورے ملک میں ایک ساتھ کیا جائے گا، اس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام 742 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا، یہ دیہی اور شہری علاقوں میں بھی ہوگا۔مسٹر یادو نے کہا کہ اس سروے سے ملک بھر میں گھریلو ملازمین کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے گا اور ان کی حالت کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔ اس سروے میں کارکنوں کی کیٹیگریز اور انہیں ملنے والے معاوضے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس سروے میں ملک بھر کے 1.5 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

Related Articles