سوڈان میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش جاری:شیوراج

بھوپال،اپریل۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں کہا کہ جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ریاست کے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔مسٹر چوہان نے یہاں صحافیوں سے بات کے دوران کے کہا کہ جو ایک ساٹھی سوڈان میں پھنسے ہیں ان کے لئے حکومت فکرمند ہے۔ ریاستی حکومت ہندوستانی حکومت کے رابطے میں ہے۔ دہلی میں ریاست کا کام دیکھنے والے افسران کو بھی اس سمت مں ہدایت دئے گئے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ وہ خود مسلسل ذمے داروں سے رابطے میں ہیں۔ ریاست کے شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی پوری کوشش رہے گی۔بھوپال سے سوڈان تجارت کے سلسلے میں گئے ایک شہری کے وہاں پھنسے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ تاجر کا خاندان مسلسل حکومت سے رابطہ میں ہے۔

 

Related Articles