اوم برلانے میکسیکومیں ڈاکٹر پانڈورنگ کھانکھوجےکے مجسمے کی نقاب کشائی کی
میکسیکو سٹی / نئی دہلی، ستمبر۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلانے آج میکسیکو کی چاپنگو یونیورسٹی میں آزادی پسند ڈاکٹر پانڈورنگ کھانکھوجےکے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ و ہ میکسیکو میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے ہیں-اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ڈاکٹر پانڈورنگ کھانکھوجے ایک ممتاز ہندوستانی انقلابی، عالم، زرعی سائنسدان اور سیاست دان تھے، جو غدر پارٹی کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ میکسیکو میں زراعت کےشعبہ میں ان کے تعاون سے خطے میں خوشحالی اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں سماجی و اقتصادی تبدیلی آئی۔ مسٹر برلا نے کہا کہ ڈاکٹر کھانکھوجے آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک ہیں جن کا نام میکسیکو کے ترقی کے سفر سے جڑا رہے گا۔مسٹربرلا نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ڈاکٹر کھانکھوجےجیسے شہداء کو یاد کیا جا رہا ہے اور ہندوستان میں ان کی زندگی کے سفر کومقبول بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ہم نے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ ہندوستان اور میکسیکو کے لوگوں کے لیے ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا گیا ہے۔مسٹر برلا نے میکسیکو میں چاپنگو یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ یہ لاطینی امریکہ کی قدیم ترین زرعی یونیورسٹی ہے۔ زراعت اور دیہی ترقی کے عزت مآب وزیر ڈاکٹر وکٹر ولالوبوس اور یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر جوز رامیرز نے مسٹر برلا کو زرعی یونیورسٹی کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ معززین کے درمیان دونوں ممالک میں زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں تجارت کو بڑھانے اور ان شعبوں میں اختراعات سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ مسٹر برلا نے میکسیکو میں چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر ہز ایکسی لینسی مسٹر سینٹیاگو کریل سے ملاقات کی۔ معززین کے درمیان گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں باہمی اہمیت کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مسٹر برلا نے ریمارک کیا کہ ہندوستان اور میکسیکو کے تاریخی طور پر قریبی تعلقات ہیں اور میکسیکو پہلا ملک تھا جس نے 1947 میں ہندوستان کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا۔ اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ میکسیکو ہندوستان کی مہم کے نتیجے میں دریافت ہوا تھا اور جدید دنیا کو اس کے بارے میں معلوم ہوا، شری برلا نے کہا کہ تب سے تجارت، معیشت اور ثقافت کے میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ مسٹر برلا نے کہا کہ دونوں ملک دنیا میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین طریقوں کا اشتراک کر رہے ہیں۔جمہوری طریقوں سے ہندوستان کی کامیاب حکمرانی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ لوگوں کی زندگیوں میں سماجی و اقتصادی تبدیلیاں لانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ عوامی اہمیت کے معاملات کو حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہیں۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود عوامی بہبود کے مسائل پر اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں ایگزیکٹو کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ہندوستان اور میکسیکو کی تہذیب اور ثقافت کے درمیان قابل ذکر مماثلتیں ہیں، مسٹر برلا نے دونوں ممالک کے کثیر النسل اور کثیر المذہبی معاشروں میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں پارلیمانوں نے 10 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے ہمیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم پر زور دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ایکشن پلان تیار ہے۔مسٹر برلا نے میکسیکو کی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں میکسیکو کی پارلیمنٹ کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مسٹر برلا نے ہندوستان اور میکسیکو کی جمہوری روایات میں بہت سی مماثلت دیکھی۔ مسٹر برلا نے کہا کہ اس سے میرے اس یقین کی تصدیق ہوئی ہے کہ پارلیمنٹ بحث و مباحثہ اور پالیسی سازی کا ایک فورم ہے جس کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود ہوتی ہے۔ لائن میں موجود آخری شخص کو ہمارے قوانین اور پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔مسٹر برلا نے میکسیکو سٹی کے چپلٹیپیک پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری برلا نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی تعلیمات 21ویں صدی میں بھی جغرافیائی حدود اور وقت کی حدود سے بالاتر ہو کر مساوات، انصاف، امن اور ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی دنیا کے قیام میں ہماری رہنمائی کر رہی ہیں۔قبل ازیں مسٹر برلا نے میکسیکو کمپلیکس کی پارلیمنٹ میں انڈو میکسیکو فرینڈشپ گارڈن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آرگینک فرینڈشپ گارڈن ہندوستان اور میکسیکو کے درمیان دوستی کے مضبوط بندھن کی زندہ علامت ہے۔ مسٹر برلا نے امید ظاہر کی کہ انڈو میکسیکو فرینڈشپ گارڈن، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی رونق کی علامت ہے، جمہوریت کی توانائی اور کردار کو پوری دنیا میں پھیلا دے گا۔ یہ فرینڈشپ گارڈن دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان قریبی تعلقات کی علامت بنا رہے گا۔ مسٹر برلا نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان میکسیکو تعلقات اس باغ کے پھولوں کی طرح پھلتے پھولتے رہیں گے۔