ارباز خان کی گرل فرینڈ کیساتھ تصاویر وائرل

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کیمشہور اداکار اور فلم ساز ارباز خان کی اپنی گرل فرینڈ جورجیا کے ساتھ مالدیپ سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ارباز خان اور ان کی گرل فرینڈ جورجیا اینڈریانی مالدیپ میں سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے ارباز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اْن کے ہمراہ اْن کی گرل فرینڈ جورجیا بھی موجود ہیں۔یہ تصاویر مالدیپ میں لی گئیں ہیں جہاں وہ گرل فرینڈ کے ساتھ ایک معیاری وقت گْزار رہے ہیں۔تصاویر میں ارباز خان اور اْن کی گرل فرینڈ کافی خوش نظر آرہی ہیں یعنی وہ مالدیپ کے موسم سے بیحد لطف اندوز ہورہے ہیں۔دوسری جانب ارباز کی گرل فرینڈ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مالدیپ میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں ارباز خان کی گرل فرینڈ سمندر کے درمیان میں جھولے پر بیٹھی ہیں۔صارفین کی جانب سے ارباز خان اور اْن کی گرل فرینڈ کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ارباز خان نے 1998 میں اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا سے شادی کی تھی۔دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی اور 19 سال رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی تاہم دونوں کو اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

Related Articles