ہندوستانی فضائیہ کا مراج لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی ، اکتوبر۔ہندوستانی فضائیہ کا ایک مراج لڑاکا طیارہ جمعرات کو مدھیہ پردیش کے بھنڈ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ، تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ بروقت محفوظ طریقے سے طیارہ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔فضائیہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ مراج لڑاکا طیارے نے صبح معمول کی تربیتی پرواز کی تھی لیکن یہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مرکزی سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ایئر فورس نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔

 

Related Articles