فروخت سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

ممبئی ، ستمبر۔عالمی سطح پر موصول منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہو رہی چو طرفہ فروخت کے دباؤ کے باعث بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ گر گئی ۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 450 پوائنٹس سے زیادہ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 110 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے ۔سینسیکس 371 پوائنٹس کی گرواٹ کے ساتھ 59296.54 پوائنٹس پرکھلا ۔ اس کے بعد یہ ایک بار پھر 59419.01 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی فروخت سے ابھر نہیں پایا ۔ بھاری منافع وصولی کی وجہ سے 59111.41 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ۔ تاہم اس کے بعد خریداری دیکھی گئی ، جس کی وجہ سے سینسیکس 416.25 پوائنٹس پھسل کر 5951.35 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے ۔ این ایس ای کا نفٹی فروخت کے دباؤ میں گرکر 17657.95 پوائنٹس پر کھلا ۔ کھلنے کے فورا بعد یہ 17689.30 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، لیکن منافع وصولی کے دباؤ میں یہ 17،608 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک کمزور ہو گیا ۔ ابھی یہ 90 پوائنٹس پھسل کر 17657.80 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے ۔

Related Articles