انضمام الحق کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

کراچی،ستمبر۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو طبیعت بہتر ہونے کے باعث اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔انضمام الحق کے مینیجر کے مطابق انضمام اب پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور طبیعت میں بہتری کے باعث سابق کپتان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد وہ گھر چلے گئے۔انضمام الحق کے مینیجر نے سابق کپتان کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ اداکیا۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی ٹوئٹر پر انضمام الحق کے لیے دعا کی۔ وقار یونس نے انضمام الحق کو شیر کا دل رکھنے والا انسان قرار دیا اور لکھا کہ یہ چھوٹا ہارٹ اٹیک میرے پرانے دوست کو نقصان نہیں پہنچائیگا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی ٹھیک ہوجاؤ ہم سب آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔خیال رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق کو دل کے عارضے میں مبتلاہونے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نیان کی انجیو پلاسٹی کرکے انھیں ایک اسٹنٹ ڈالاہے۔

 

Related Articles