یوپی میں کووڈ ریکوری شرح 86فیصد سے اوپر

لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 4لاکھ عبور کرنے کے ساتھ ریاست میں اب متاثرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔جمعرات کو ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد کم ہوکر 50883ہوگئی۔وہیں گذشتہ 24گھنٹوں میں 4095نئے کیس درج کئے گئے جبکہ4444مریض شفایاب ہوئے۔
ریاست میں کورونا متاثرین کے شفایاب ہونے کی شرح 86.4 فیصد ہوگئی اور مجموعی متاثرین کا نمبر 403101 کو پہنچ گیا۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 80نئی اموات کے بعد ریاست میں مہلوکین کی تعداد 5864ہوگئی۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے کہا کہ گذشتہ 2ہفتوں میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد میں 26فیصدی کمی درج کی گئی ہے۔افسر نے کہا کہ بدھ کو ریاست کے مختلف لیبوں میں 164787نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں جانچ کے گئے کل نمونوں کی تعداد 10263709ہوگئی۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ بغیر علامت والے 24135پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔وہیں 3634مریض پرائیوٹ اسپتالوں میں ،109سیمی پیڈ جبکہ بقیہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔تقریبا 3.94لاکھ سرویلانس ٹیم نے 127439مقامات پر 2.57کروڑ گھروں کا احاطہ کرتے ہوئے 12.75افراد کی اسکریننگ کی ہے۔

Related Articles