مرکزی وزیر نتن گڈکری کورونا سے نجات پاگئے

نئی دہلی، مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کرونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پاگئے ہیں اور وہ مکمل صحت مند ہیں۔

مسٹر گڈکری نے بدھ کے روز ایک ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ، "میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ آپ کی سب کی دعاوں اور نیک تمناؤں کے بدولت میں کورونا سے صحت یاب ہو گیا ہوں۔ آپ کے پیار کے لئے شکریہ۔ ”

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما اور مرکزی وزیر کو کارونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔ تب سے وہ کورنٹن میں تھے۔

 

Related Articles