آج خوشی کا دن ہے: اڈوانی

نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں اور بابری مسجد انہدام معاملے کے ملزموں نے بدھ کے روز آنے والے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس معاملے کے ملزم سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا ، “آج کا فیصلہ بہت اہم ہے۔ یہ ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے۔ ایک طویل وقت کے بعد اچھی خبر آ گئی ہے۔ ہم نے جئے شری رام کا نعرہ لگاکر اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ” انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس فیصلے کا دل سے خیر مقدم کیا ہے۔ اس فیصلے سے شری رام جنم بھومی تحریک کے حوالے سے میری ذاتی اور بی جے پی کے اعتماد اور وابستگی کا ثبوت ہے۔
اس معاملے کے ایک اور اہم ملزم ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی نے عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ 6 دسمبر کے ایودھیا واقعے میں کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔ ہمارا پروگرام اور ریلی اس سازش کا حصہ نہیں تھی۔ اب سب رام مندر کی تعمیر کے بارے میں پرجوش ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے بابری مسجد انہدام معاملے میں مسٹر لال کرشن اڈوانی ، مسٹر مرلی منوہر جوشی ، مسٹر کلیان سنگھ ، محترمہ اوما بھارتی سمیت 32 افراد کی کسی بھی سازش میں شامل نہ ہونے کے لکھنؤ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں. اس فیصلے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دیر سے ہی انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

 

Related Articles