خوشحالی کےلئے صحت اور غذائیت سے پُر کھانا ضروری:نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی،نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈونے بیماریوں سے نمٹنے کےلئے غذائیت سے پُر کھانے اور روزانہ ورزش پر زور دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ صحت مند رہنے کےلئے موسم کے مطابق کھانے پر عل ضروری ہے۔
مسٹر نائیڈو نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر فیس بک پر لکھے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ہندوستان اور دنیا کے دیگر ملک بھی کووڈ 19کی وبا سے دوچار ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم نریندر بھائی مودی کا لوگوں سے ہر روز کم از کم آدھا گھنٹہ اپنی فٹنیس پر توجہ دینے کی اپیل متعلقہ اور لازمی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا،’’ہمیں ان کا دیا ہوا منتر‘ فٹنیس کی ڈوز،آدھا گھنٹہ روز‘ اپنی روزمرہ کی زندگی میں اختیار کرنا چاہئے۔صحیح فٹنیس نظام کو زندگی میں باقاعدہ طورپر اپنانے سے انسان کی مکمل زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے۔‘‘انہوں نے لکھا ہے کہ دیگر کئی سبق کی طرح اس وبا نے ہمیں جسمانی اور ذہنی صحت کی اہمیت بھی سکھائی ہے۔ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ فٹنیس ،ہمیں امراض سے پاک رکھنے کےلئے ضروری ہے۔وقت کی مانگ ہے کہ ہم صحت اور فٹ رہیں۔ یہ نہ صرف ہمیں بیماری سے بچائے گا بلکہ ہمیں اپنے کام کرپانے کے قاب بھی بنائے رکھےگا۔

 

Related Articles