ڈرگ گھپلے میں اداکارہ انوشری تفتیش کے لئے سی سی بی کے سامنے پیش ہوئیں

منگلورو، 26 ستمبر (یو این آئی) فلم اداکارہ اور ٹی وی اینکر انوشری کروڑوں روپے کی ڈرگس معاملے کی جانچ کررہی مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی) کے سامنے سنیچرکو پنامبور پولس اسٹیشن میں پیش ہوئیں۔
انوشری منگلورو کی رہنے والی ہیں اور اب بنگلورو میں رہ رہی ہیں۔ منگلورو پولس نے اداکار اور کیریوگرافر کشور امن شیٹھی اور ان کے دوست وکیل کو 19 ستمبر کر ڈرگ معاملے میں گرفتار کیا تھا ۔ اس کے بعد سے پولس نے شہر میں اس کے ڈرگس سے متعلق معاملوں کی جانچ شروع کردی تھی۔
پولس نے بتایا کہ انوشری کو نوٹس جاری کیا گیاتھا اور وہ کشور امن شیٹھی اور ترون کے بہت قریبی ہے۔ اس ہفتہ کے ابتدا میں ٹیلی ویژن کے تین اداکاروں بھارتی بھٹ، ابھیشیک داس اور رشمتا چنگاپا آئی ایس ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
ریشمیتا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ ہفتہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے لئے آئی ایس ڈی کے سامنے پیش ہوئی تھی جبکہ ابھیشیک داس اور گیتا 22 ستمبر کو بنگلورو میں آئی ایس ڈی دفترمیں جانچ کے لئے پیش ہوئے۔

Related Articles