بھیونڈی تین منزلہ بلڈنگ انہدام : ہلاک شدگان کی تعداد 33 ہوگئی

تھانہ ، ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے بھیونڈی میں بدھ کے روز تین منزلہ عمارت کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی۔
افسران نے آج بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور مقامی افراد امداد اور بچاؤ کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افسران کے مطابق ہلاک ہونے والے 33 میں 2 سے 11 سال کی عمر کے 15 بچے اور ایک 75 سالہ شخص سمیت 10 مرد شامل ہیں۔
ضلع تھانہ میں منگل سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سےامدادی کاموں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

Related Articles