شاپنگ مال میں مرغی کا کچا گوشت کھاتے شخص کو دیکھ کر سب حیران
ایڈیلیڈ،اپریل۔دنیا بھر میں لوگ چکن کے گوشت کے شوقین ہوتے ہیں یہی نہیں چکن سے مختلف اور مزے مزے کی ریسیپیز بھی بنائی جاتی ہیں لیکن کیا آپ چکن کا گوشت کچا کھانے چاہیں گے؟ یقیناً آپ کا جواب نہ میں ہی ہوگا۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی تصاویر تیزی سے وائرل ہے جو شاپنگ مال میں مرغی کا کچا گوشت کھا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ میں پیش آیا جہاں ایک شہری مرغی کی ٹانگوں کا کچا گوشت مزے لے کر کھا رہا ہے۔اس واقعے کے بعد آسٹریلوی شخص کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد زیر غور شخص تنقید کی زد میں ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس شخص کی صحت کے حوالے سے فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کچا گوشت کھانے سے فوڈ پوائزننگ بھی ہوسکتی ہے۔جبکہ متعدد صارفین نے یہ دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا۔