کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے کیسز

نئی دہلی، اپریل ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 61 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7633 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد 61233 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 6702 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.68 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 211029 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 749 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

Related Articles