کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار تک پہنچی
نئی دہلی، اپریل۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 10,000 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 45,000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10158 نئے متاثرین ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44998 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5356 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ اس عرصے میں 229958 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 327 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔