مودی ایمس گواہاٹی اور آسام میں دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں

نئی دہلی، اپریل ۔ وزیراعظم نریندرمودی 14 ا پریل 2023 کو آسام کا دورہ کریں گے۔تقریبا دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اسکے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں مسٹر مودی ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اےوائی ) کارڈ تقسیم کرکے آپ کےدوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے ۔سہ پہرسوادو بجے وزیراعظم گواہاٹی میں سریمنتا شنکر دیوکلکشیترمیں گواہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹنیم جبلی تقریبات کےموقع پر ایک پروگراممیں شرکت کریں گے۔شام5 بجے وزیراعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کرنےکے لئےگواہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں وہ ایک رنگا رنگ بیہو پروگرام میں شرکت کیں گے اوراس کا نظارہ کریں گے ۔ تقریب میں 10000 سے زیادہ رقاص اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ وزیراعظم کامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھونول پلانٹ کو چالو کرنے سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ ان کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ وہ پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتردریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم مودی سیوساگرمیں رنگ گھر کی خوبصورتی کےپروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے ۔

Related Articles