بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی

ممبئی،اپریل۔بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی، بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والے پارس چھابڑا اور ماہرا شرما نے راہیں جدا کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 13 کے دوران ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اورمبینہ طور پر ریئلٹی شو سے باہر آنے کے فوری بعد دونوں میں تعلق قائم ہو گیا تھا، جو اب ختم ہو گیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرا شرما نے پارس چھابڑا کو ’ان فالو‘ کرکے اپنی اور پارس چھابڑا کی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم پارس چھابڑا ابھی بھی ماہرا شرما کو ’فالو‘ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارس چھابڑا اور ماہرا شرما کی مسلسل لڑائی رہتی تھی، جس کی وجہ سے وہ چند ہفتے قبل ہی الگ ہو چکے ہیں۔ذرائع نے دونوں کے بریک اپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تعلق ختم ہونے پر ماہرا شرما ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اس لئے واپس ممبئی منتقل ہوگئی ہیں۔خیال رہے کہ ممبئی منتقل ہونے سے قبل ماہرا شرما اور پارس چھابڑا چندی گڑھ میں ایک ہی رہائشی عمارت میں قیام پذیر تھے۔

 

Related Articles