چنئی کا ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ

ابوظہبی، انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے اور چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جمعہ کے روز ممبئی انڈینس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:۔
چنئی سپرکنگس : مرلی وجے ، شین واٹسن ، فاف ڈو پلیسیس، امباتی رائیڈو ، کیدار جادھاو ، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر / کپتان) ، رویندر جڈیجا ، سیم کیرن ، دیپک چاہر ، پیوش چاولا اور لونگی انگیدی

ممبئی انڈینس: روہت شرما (کپتان) ، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر) ، سوریا کمار یادو ، سوربھ تیواری ، کرنال پانڈیا ، ہاردک پانڈیا ، کیرون پولارڈ ، جیمز پیٹنسن ، روہت چاہر ، ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ۔

Related Articles