ریلائنس جیوکی ٹرو 5 جی سروس ملک کے 406 شہروں تک پہنچی
مزید 41 نئے شہروں میں ہوا سروس کا آغاز
نئی دہلی، مارچ۔ریلائنس جیوکی ٹرو 5 جیسروس اب ملک کے 406 شہروں تک پہنچ گئی ہے۔ 5G رول آؤٹ کی رفتار میں ریلائنس جیو کی حریف کمپنیاں بہت پیچھے رہ گئی ہیں۔ جیو ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے 400 سے زیادہ شہروں میں حقیقی 5G نیٹ ورک لانچ کیا ہے۔ ریلائنس جیو پہلا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے زیادہ تر نئے شروع کیے گئے شہروں میں 5G لانچ کیا ہے۔ 16 ریاستوں؍ مرکز کے زیر علاقوں کے 41 نئے شہر جیو ٹرو 5 جی سے جڑ گئے ۔ نئے منسلک ہونے والوں کی فہرست میں آندھر پردیش کے ایدونی، بدویل، چلکالوریپیٹ، گوڈیواڈا، کدیری، نرساپور، رایاچوٹی، سریکالہستی،تادیپلی گوڈیم، گوا کے مڈگاؤں، ہریانہ کے فتح آباد، گوہانہ، ہنسی، نارنول، پلول ، ہماچلپردیش کاپاونٹا صاحب ،جموں و کشمیر کا راجوری، جھارکھنڈ کا ڈمکا، کرناٹک کا رابرٹسن پیٹ، کیرلا کا کنہنگڈ، نیڈومانگاڈ، تلیپرمبا، تھلاسری، تھرو والا، مدھیہ پردیش کابیتول، دیواس، ودیشہ،مہاراشٹر کا بھنڈارا، وردھا،میزورم کا لونگ لئی،اڈیشہ کا بیاس نگر، رائے گنڈا،پنجاب کا ہوشیار پور،راجستھان کا ٹونک، تاملناڈو کے کرائی کوڈی، کرشنا گیری، رانی پیٹ، تھینی، علی نگرم ادھاگ منڈلم، وینام باڑی اور تریپورہ کا کمار گھاٹ شامل ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جیو کسی بھی نئے شہر میں ٹرو 5 جیکو صرف اس وقت رول آؤٹ کرتا ہے جب کافی 5G کوریج ہو۔ لاکھوں صارفین جیو ٹرو 5 جی استعمال کر رہے ہیں اور صارفین کے تاثرات کی بنیاد پر کمپنی دنیا کا بہترین 5G نیٹ ورک بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔لانچ کے موقع پر، جیو کے ترجمان نے کہا، ملک بھر میں لاکھوں صارفین نے جیو ٹرو 5جیکا استعمال شروع کر دیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے نیٹ ورک کی مضبوطی ہمارے صارفین کی زندگیوں میں اضافہ کرے گی۔ جیو تیزی سے اپنے ٹرو 5G کو بڑھا رہا ہے۔ ہم نے ملک کا بیشتر حصہ کور کیا ہے، یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ ہم ریاستی حکومتوں اور منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں میں تعاون کیا۔21 مارچ 2023 سے، نئے جڑے ہوئے 41 شہروں میں جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس+ کی رفتار سے ان لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔