ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 21 پیسے کی کمی

نئی دہلی ، سرکاری تیل کمپنیوں نے ہفتہ کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل کی قیمت میں 20 سے 21 پیسے فی لیٹر کم کردی جبکہ پٹرول کی قیمت مستحکم رہی۔
اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ ڈیزل گزشتہ تین دنوں میں تقریبا 80 پیسے سستا ہوا ہے۔
تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.14 پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 71.82 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پٹرول 87.82 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 21 پیسے کم ہوکر 78.27 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے ۔
کولکتہ میں پٹرول 82.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 75.32 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 77.21 روپے فی لیٹربرقرار ہے۔
جمعہ کو پٹرول کی قیمت 23 سے 26 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت 35 پیسے سے 37 پیسے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔
جمعرات کو پٹرول 14-16 پیسے تک اور ڈیزل 19-20 پیسے سستا ہوا۔

 

Related Articles