ریپر بادشاہ نے اپنا وزن انتہائی کم کرکے ایسی باڈی بنالی کہ دیکھ کر کوئی پہچان ہی نہ پائے
ممبئی ،مارچ۔ ریپر بادشاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنی ٹرانسفارمیشن کی تصویر شیئر کی ہے اور اس نے انٹرنیٹ کو دنگ کر دیا ہے. تصویر میں انہیں جم میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ اپنے باڈی بلڈرز جیسے جسم کے ساتھ تقریباً ناقابل شناخت نظر آتے ہیں۔بادشاہ کی اس تصویر کو حیرت میں ڈوبے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا ‘واہ۔’ ایک اور صارف نے کہا ‘ٹھوس جسم۔’ ایک مداح نے لکھا ‘بادشاہ صاحب اصلی بازیگر ہیں۔’این ڈی ٹی وی کے مطابق 2022 میں ریپر نے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے اپنے طرز زندگی کے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے کے بارے میں بات کی تھی۔ اپنے شو ‘شیپ آف یو’ کے لیے شلپا شیٹی کندرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں بادشاہ نے انکشاف کیا کہ انھیں طبی ڈپریشن کی تشخیص کی گئی تھی۔ریپر نے کہا ‘وزن کم کرنے کی بہت سی وجوہات تھیں، ان میں سے ایک یہ تھی کہ میرے کام کے لیے مجھے سٹیج پر 120 منٹ تک پرفارم کرنے کی ضرورت تھی جس کے لیے مجھے ایکٹو رہنا ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے بعد، جب میں اسٹیج پر گیا پرفارم کرنے کے لیے… تب مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے۔ میں 15 منٹ کے اندر ہانپنے لگا۔ ایک اور وجہ یہ تھی کہ میں نیند کی کمی کا شکار تھا اور یہ مسئلہ شدید ہوتا جا رہا تھا جو کہ بہت خطرناک ہے۔’