شیوراج نے نڈا سے ملاقات کی

بھوپال، فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی اور مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔مسٹرچوہان نے کل رات دہلی میں ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا ہے۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ انہوں نے مسٹر نڈا سے بشکریہ ملاقات کی اور ریاست میں جاری وکاس یاترا، مختلف اسکیموں اور سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دی۔ اس دوران سی ایم جن سیوا ابھیان، سی ایم جن سیوا مترا اور دیگر فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا۔وزیراعلیٰ کے مطابق، انہیں مسٹر نڈا سے پیار بھری اور معنی خیز رہنمائی ملی۔اس سال کے آخر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔

Related Articles