نوازالدین صدیقی کا اہلیہ اور ملازمہ کے الزامات پر ردِعمل
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بالآخر اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی اور ملازمہ سپنا رابن مسیح کیجھوٹے الزامات پر اپنا ردِعمل دے دیا۔نوازالدین صدیقی جوکہ پچھلے کچھ دنوں سے اہلیہ اور ملازمہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تمام تر الزامات پر بالکل خاموش تھے۔اداکار نے آخر کار اب اس معاملے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان الزامات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا چاہتا لیکن بس اس بات کا افسوس ضرور ہے کہ ان سب چیزوں کے درمیان میرے بچوں کا اسکول ہے جوکہ دبئی میں پڑھتے ہیں اور ابھی ایک مہینے سے انڈیا میں ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ میں بس یہ چاہتا ہوں کہ میرے بچے اسکول جائیں اور میں کچھ نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ نوازالدین کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے دعویٰ کیا کہ اداکار کے خاندان کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز نواز الدین صدیقی کی گھریلو ملازمہ 20 سالہ سپنا رابن مسیح کی بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اْنہوں نے اداکار پر معاوضے کی عدم ادائیگی اور گھر میں قید کرنے کے الزامات عائد کئیتھے۔بعد ازاں ملازمہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں اْنہوں نے اداکار پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے۔