شاہ رخ خان اداکاری سے کب ریٹائرمنٹ لیں گے؟ بتا دیا

ممبئی۔فروری۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اداکاری سے کبھی ریٹائرنہ ہونے کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے فینز کے ساتھ ’ آسک ایس آر کے‘ سیشن میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کبھی ایکٹنگ سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے۔ اگر کسی نے مجھے اداکاری کے شعبے سے نکال بھی دیا تب بھی میں پہلے سے زیادہ ’ نمایاں‘ انداز میں واپس آؤں گا۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم ’پٹھان ‘ کے سیکوئل ’ پٹھان 2‘ کے بارے میں جو افواہیں چل رہی ہیں ان پر کان نہ دھریں۔ جب بھی اپنی نئی فلم لاؤں گا تو اپنے فینز کو خود اس کی اطلاع دوں گا۔ فلم ’پٹھان ‘ نے لوگوں کو خوشی فراہم کی اور لوگوں کو خوش دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میرے بچے آریان اور سوہانا بچپن میں یہ سمجھتے تھے کہ دنیا کا ہر انسان ٹی وی میں کا م کرتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے گھر میں ہمیشہ اداکاروں کو آتے جاتے دیکھا۔اپنی اہلیہ گوری خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ گوری بہت سادہ دل اور ذہن کی مالک ہیں۔ وہ ہمیں خاندان کی اچھائی اور محبت پر یقین رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔

Related Articles