بگ باس 16 کے فاتح ایم سی سٹین انعامی رقم کا کیا کریں گے؟ ارادے ظاہر کردیے

ممبئی،فروری۔ بھارت کے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16ویں سیزن کا اختتام ہو گیا۔ اس سیزن میں مداحوں کی توقع کے برعکس 23سالہ ریپر الطاف شیخ فاتح رہے جو ’ایم سی (مائیک کنٹرولر)سٹین‘ کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔مداحوں کے نزدیک سیزن 16کے فاتح شیو ٹھاکرے ہوں گے یا پریانکا چاہر چوہدری، ان دونوں کو شروع سے ہی مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔ان کے برعکس الطاف شیخ شو میں سب سے کمزور امیدوار خیال کیے جا رہے تھے۔ انہوں نے خود بھی متعدد بار از خود شو سے نکل جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ شو میں زیادہ بات نہیں کرتے تھے اور دوسروں کے ساتھ گھلتے ملتے نہیں تھے، چنانچہ ان کی خواہش تھی کہ وہ شو سے چلے جائیں اور ٹرافی کوئی اور جیتے۔ بہرحال ایسا نہ ہوسکا اور توقعات کے برعکس وہی ٹرافی اور 31لاکھ 80ہزار روپے کی انعامی رقم جیت گئے۔جیتنے کے بعد انٹرویو میں ایم سی سٹین کا کہنا تھا کہ وہ انعام میں ملنے والی رقم سے گھر خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس بار میں ہیرے کا کوئی زیور نہیں خریدوں گا۔ اب میں ممبئی میں اپنا گھر خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ میں مزید کرائے کے گھر میں نہیں رہنا چاہتا۔ چنانچہ اس رقم سے میں اپنا گھر خریدوں گا۔

Related Articles