سنی لیونی کے فیشن شو کے وینیو پر زوردار دھماکا

امفال،فروری۔امریکا ، کینیڈا اور بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل و اداکار کرنجیت کور وہرا المعروف سنی لیونی کے فیشن شو کے وینیو پر دھماکا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست منی پور کے شہر امفال میں ہفتے کے روز دھماکا ہوا جہاں اتوار کو ایک فیشن شو ہونا تھا جس میں سنی لیونی ‘شو اسٹاپر’ تھیں۔یہ دھماکا صبح 6 بجے ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق دھماکے سے 100 میٹر دور ہونے والے فیشن شو میں کل سنی لیونی کو شرکت کرنی ہے جب کہ تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے کے لیے کس چیز کا استعمال کیا گیا تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا۔

Related Articles