شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو شاہ رخ خان کے گْن گانے لگے

ممبئی،فروری۔شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گْن گانے لگے۔برازیلی مصنف نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی ٹوئٹ شیئر کی جس میں وہ ممبئی میں اپنی رہائشگاہ ’منت‘ کے باہر مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔پاؤلو نے شاہ رخ خان کیلئے کیپشن دیا کہ ’شہنشاہ، لیجنڈ لیکن سب سے بڑھ کر عظیم اداکار‘۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں موجود جو لوگ انہیں نہیں جانتے میں انہیں تجویز کروں گا کہ ’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ‘ ضرور دیکھیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاؤلو نے بالی ووڈ سپر اسٹار کی تعریف کی ہو، اس سے پہلے بھی وہ ’مائی نیم از خان‘ کی ساتویں سالگرہ پر ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

Related Articles