وکی کوشل نے کترینہ کیف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
ممبئی،فروری۔بھارت کے نوجوان اداکار اور باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کی تعریفوں کے پل پاندھ دیئیاور بتایا کہ محبت نے کس طرح انہیں خود کو بہترین شخص بنانے میں مدد فراہم کی۔اپنے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے کہا کہ میں اپنی بیوی کترینہ کیف سے بہت محبت کرتا ہوں اس لیے مجھے زندگی سے پیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شادی نے انہیں ایک اچھا انسان بنایا ہے، کترینہ کیف سے محبت کرنے کے بعد وہ خود کا ایک بہترین ورڑن بن گئے ہیں۔وکی کوشل نے کہا کہ ایک محبت کرنے والا شخص ہمیشہ اپنے آپ کا بہترین ورڑن ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہی چیز مجھ سے نکل رہی ہے، میں اپنی بیوی اور خاندان سے بہت پیار کرتا ہوں۔