بی جے پی نے میگھالیہ کے لیے 60، ناگالینڈ کے لیے 20 امیدواروں کا کیا اعلان

نئی دہلی، فروری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج میگھالیہ اور ناگالینڈ کی قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے اپنے کل 80 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں کل شام یہاں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔بی جے پی نے میگھالیہ کی تمام 60 سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ اس نے ناگالینڈ اسمبلی کی 60 میں سے 20 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ میگھالیہ میں 60 امیدواروں میں سے چھ خواتین ہیں۔ جبکہ ناگالینڈ میں 20 امیدواروں میں سے ایک خاتون ہے۔ناگالینڈ کے ریاستی بی جے پی صدر اور وزیر تیمجین ایمنا النگ کو الونگٹاکی (محفوظ) سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ میگھالیہ بی جے پی کے صدر ارنسٹ ماووری کو مغربی شیلانگ سےامیدوار بنایا گیا ہے۔

 

Related Articles