شیوراج نے ای-بائیک خدمات کا افتتاح کیا
بھوپال، فروری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج راجدھانی بھوپال میں ای-بائیک خدمات کا افتتاح کیا۔مسٹر چوہان نے مقامی اسمارٹ پارک میں ای -بائیک کے متعلق معلومات حاصل کی اور ای -بائیک خدمات کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے ریاست کے تمام شہریوں سے درخواست کی کہ یہ خدمات ایکو -فرینڈلی ہے اور اس لئے لوگ اس کا زیادہ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ سب کی کوششوں سے ماحول محفوظ رہے گا۔