اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم "سیلفی ” کا پہلا موشن پوسٹر جاری

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے دو ستارے اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آنے والی نئی ایکشن تھرلر فلم "سیلفی” کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔تففصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انسٹاگرام پر فلم کا موشن پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ” مداح ایک ستارہ بناتے ہیں تو ایک ستارے کو توڑ بھی سکتے ہیں۔ جانیے کیا ہوتا ہے جب کوئی پرستار ستارے کے خلاف ہو جاتا ہے۔ دیکھیے سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں میں”۔پوسٹر میں بیک گراونڈ موسیقی جنگل تیرا مجھے کہتا ہے شیر کے ساتھ دونوں اداکار آمنے سامنے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔راج مہتا کی ڈائریکٹ کردہ سنسنی خیز تھرلر سے بھر پور فلم "سیلفی "کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں اکشے کمار ایک مشہور شخصیت کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں جب کہ عمران ہاشمی اس مشہور شخصیت کے ایک مداح کے روپ میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق بالی وو ڈ فلم "سیلفی” میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی تکرار کرتے دکھائی دیں گے جبکہ فلم کو 24 فروری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

Related Articles