زندگی میں ہمیشہ ہی الجھن کا شکار رہا ہوں، سلمان خان کا اعتراف
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اعتراف کیا ہیکہ وہ زندگی میں ہمیشہ ہی الجھن کا شکار رہے ہیں۔سیمی گریوال کو بگ باس 16 کے سیٹ پر دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان نے کچھ ذاتی نوعیت کے سوالات کے بھی جوابات دیے۔سیمی گروال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بگ باس 16 کی قسط ویک اینڈ کا وار کا ایک پرومو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سلمان خان کے روبرو بیٹھ کر گفتگو کررہی ہیں۔دونوں ہی سفید رنگ کی الگ الگ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، سیمی گریوال نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج رات وہ بگ باس 16 سلمان خان کا انٹرویو لے رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیمی گریوال نے سلمان خان سے اس دوران اپنے منفرد انداز میں کئی سوالات کیے، جن میں ایک زندگی میں کنفوڑن (الجھن) کا شکار ہونے سے متعلق بھی تھا۔سلمان خان سے گفتگو میں سیمی گریوال نے استفسار کیا کہ کیا وہ بھی بگ باس کے دو شرکاء ٹینا اور شارلن کی طرح ان حالات میں کنفوڑن کا شکار ہوجاتے ہیں؟اس پر بالی ووڈ کے بھائی جان نے جواب دیا کہ یہ تو ان حالات میں ایسے ہوتے ہیں، میں تو روزمرہ کی زندگی میں الجھن کا شکار رہتا ہوں۔سیمی گریوال نے سلمان خان سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو بگ باس کے گھر کا حصہ بننے کیلیے کیا کرنا پڑے گا؟ اس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں اس سب سے تھوڑا بڑا ہوگیا ہوں۔اس سے قبل ایک اور پرومو شیئر میں سمی گریوال کو شالن بھانوٹ، پریانکا چاہر چوہدری اور دیگر کے ساتھ گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے۔