عریاں فوٹو شوٹ، سنجے دت نے رنویر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کے ممتاز و معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ وہ رنویر سنگھ کو کھل نائک کے ریمیک میں نہیں دیکھنا چاہتے۔حال ہی میں بھارتی کامیڈی کورٹ روم شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں عوام کے وکیل رتیش دیش مکھ نے ان پر مضحکہ خیز الزامات عائد کئے۔اس شو کے دوران ایک دلچسپ سوال کے جواب میں سنجو بابا نے رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ پرانہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’وہ نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ کھل نائک کے ریمیک میں کھل نائک کا کردار نبھائیں کیوں کہ وہ کپڑے نہیں پہنتے‘۔واضح رہے کہ سنجے دت جلد ’کے ڈی – دی ڈیول‘ میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل حال ہی میں ریلیز ہونے والی KGF چیپٹر 2 میں بھی نظر آئے تھے۔