’پشپا: دی رائز‘ روسی شائقین کو بھی پسند آگئی، 1.02 کروڑ روبل کا بزنس کرلیا
ممبئی،جنوری۔جنوبی بھارت کے سنیما کی فلم ‘پشپا: دی رائز‘ پچھلے مہینے روس میں ریلیز ہوئی اور اب تک 774 سنیما گھروں میں لگی ہوئی ہے۔فلم بھارت میں پچھلے سال ریلیز ہوئی تھی لیکن اسے روس پہنچتے پہنچتے کافی وقت لگ گیا۔8 دسمبر سے روسی سنیما گھروں میں پشپا کی نمائش جاری ہے، مقامی شائقین کیلئے اس کی روسی زبان میں ڈبنگ کی گئی ہے۔فلم نے اب تک 1.02 کروڑ روبل (روسی کرنسی) کی آمدنی کرلی ہے۔