عالیہ بھٹ نے اپنی ان دیکھی تصاویر جاری کر دیں

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کے لیے اپنی ان دیکھی تصاویر جاری کردیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کی مختلف تصاویر پر مشتمل ایک ویڈیو کو دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ بہت پْر جوش نظر آ رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں وہ تمام تصاویر ہیں جنہیں سال بھر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کا بالکل وقت نہیں مل سکا۔اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’تصاویر جو کبھی بھی انسٹاگرام تک نہیں پہنچیں‘۔پوسٹ کے فوری بعد مداحوں نے تعریفوں کے پْل باندھ دیے اور کمنٹس میں تبصرے کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا۔ اداکارہ کے لیے یہ سال بہت اچھا رہا کیونکہ اسی سال رنبیر کپور سے ان کی شادی ہوئی اور اسی سال انہیں ماں بننے کا موقع ملا۔اس کے علاوہ ان کی اس سال ریلیز ہونے والی فلموں نے بھی کئی ریکارڈ قائم کئے ، وہ ہارٹ آف اسٹون میں گیل گیڈوٹ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

Related Articles