بھوپیش نے مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی،دسمبر۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔مسٹر بگھیل آج صبح وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے اخلاقی ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے مسٹر مودی کی ماں ہیرا با کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔اس درمیان مسٹر بگھیل نے وزیر اعظم کو چھتیس گڑھ کی ترقی کے کاموں سے واقف کرایا اور مختلف زیر التوا معاملوں پر بات کی۔ انھوں نے مسٹر مودی کو چھتیس گڑھ کی خصوصی ڈھوکرادستکاری آرٹ ورک پیش کیا۔

Related Articles