ملک میں مسلسل تیسرے دن ساڑھے 11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ

نئی دہلی،ملک میں عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اس کی روک تھام کے لئے زیادہ جانچ پر مسلسل زور دیا جارہا ہے اور جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں گزشتہ تین دن میں ہر روز ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 11 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ 10 ستمبر کو 11 لاکھ 63 ہزار 542 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کل جانچ 5 کروڑ40 لاکھ 97 ہزار 975 تک پہنچ گئی ہے۔
آٹھ ستمبر کو جانچ کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 549 تھی۔
اس سے قبل کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کو روکنے کے لئے 2 اور 3 ستمبر کو لگاتار 2 دن 11۔11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔
کونسل کے مطابق3 ستمبر کو 11 لاکھ 69 ہزار 765 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ 2 ستمبر کو پہلی بار ملک میں جانچ کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ رہی اور 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ حج کی گئی جو دنیا میں ایک دن میں متاثرین کی جانچ کا ریکارڈ بھی ہے۔

 

Related Articles