ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ

نئی دہلی، دسمبر۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کےفعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 3,468 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.07 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 141 افراد کورونا وائرس سے پاک ہو چکے ہیں جس کے باعث اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41,43,483 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح ملک میں 98.80 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,696 پر برقرار ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔ قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے 13 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، جس کی وجہ سے اب ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 19,80,615 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں ایک ریاست میں مریض کی موت ہوگئی، مرنے والوں کی تعداد 26,521 ہوگئی۔ کیرالہ میں 13 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ، ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 1,358 ہو گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,55,237 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,551 پر مستحکم ہے۔کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 19 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,248 ہو گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 40,30,299 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,307 ہے۔مہاراشٹر میں 11 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 165 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 15 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 972 ہو گئی ہے۔ ریاست میں دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1,48,415 تک پہنچ گئی ہے۔بہار میں کورونا انفیکشن کے 12 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، جس کی وجہ سے اب ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,39,062 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 12,302 ہے۔تمل ناڈو میں بھی چار کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی کل تعداد 55 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 35,56,273 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 ہے۔پنجاب میں بھی 6 کورونا ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7,64,866 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 19,289 ہے۔مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں چار فعال کورونا کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ اب تک 4,74,607 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 4,785 پر مستحکم ہے۔اس کے علاوہ گوا اور مغربی بنگال میں دو دو، انڈمان اور نکوبار جزائر، چنڈی گڑھ، جھارکھنڈ اور میگھالیہ میں دو دو کیسز پائے گئے ہیں۔یہ راحت کی بات ہے کہ اروناچل پردیش، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ، منی پور اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

Related Articles