بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی کا سراغ لگایا
سری نگر،شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک سڑک کے کنارے نصب آئی ای ڈی کا سراغ لگایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 32 آر آر اور پولیس کی ایک مشترکہ روڈ اوپنگ پارٹی نے جمعرات کی صبح بارہمولہ کے رفیع آباد کے وترگام گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے نصب ایک آئی ای ڈی کو پایا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کا سراغ لگاتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے آئی ای ڈی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔