تعلیمی اداروں پر ہورہے حملوں کو روکنا ضروری: گٹیریس

اقوام متحدہ،اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیریس نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر ہورہے حملوں کو روکنے کے لئے عالمی برادری سے اس سمت میں کووششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر گٹیریس نے تعلیمی اداروں کو حملوں سے بچانے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر بدھ کو منعقدہ ایک ورچوول پروگرام میں کہا ’’اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے جہاں بچے اور نوجوان جاکر سیکھتے ہیں اور اپنی ذہنی نشو و نما کرنے کے علاوہ مضبوط بھی ہوتے ہیں‘‘۔

اقواممتحدہ کے جنرل سکریٹری نے سبھی ممبر ممالک سے تعلیم کے حق پر ہو رہے حملوں کو روکنے کے لئے موجودہ بین الاقوامی سمجھوتوں کے تحت اپنی عہد بستگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا استعمال فوجی سرگرمیوں اور مقاصد کے حصول کے لئے بھی نہیں ہونا چاہیے۔

مسٹر گٹیریس نے تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لئے کئی ممبر ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کا خیرمقدم بھی کیا۔ مسٹر گٹیریس نے سماج کے محروم طبقات سمیت سبھی کے لئے تعلیم کے مساوی مواقع کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا میں اقوام متحدہ کے سبھی ممبر ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ سبھی کے لئے تعلیم کا انتظام یقینی بنائیں، خصوصی طور پر سماج کے محروم طبقات اور پناہ گزینوں کے لئے۔

انہوں نے کہا ’’کورونا وائرس وبا نے ہمارے سماج میں موجودہ کئی کمزور پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ ان میں سے ایک ہے، تعلیم تک لوگوں کی غیر مساوی رسائی۔ آنے والی دہائیوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔ اس کے لئے سبھی کے لئےمعیاری تعلیم اور طلبا کو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے محفوظ مقامات کی ضرورت ہے۔

 

Related Articles