وجے ستھوپتی نے وزن کم کرکے سب کو حیران کر دیا

ممبئی،دسمبر۔تامل اداکار وجے ستھوپتی کو ماضی قریب میں اپنے بڑھے ہوئے وزن پر بہت بیرحم جملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن انہوں نے بہت مختصر وقت میں زیادہ وزن کم کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔وجے کی نئی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اچھے خاصے کلو وزن گھٹایا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں سفید شرٹ پہن رکھی ہے اور وہ شیشے میں کھڑے ہو کر سیلفی لے رہے ہیں۔حال ہی میں وجے نے تامل فلم ڈی ایس پی میں کردار ادا کیا تھا جو دو ہفتے پہلے ہی ریلیز ہوئی ہے۔

Related Articles